مدحتِ خیرالانامﷺ
یادِ محبوب میں جب میں نے بہائے آنسو
پڑ گئی چشمِ کرم وجد میں آئے آنسو
بزمِ کونین میں جب ذکرِ مدینہ آیا
میری مغموم نگاہوں نے لٹائے آنسو
رحمتِ حق نے پکارا کہ تمھیں بخش دیا
میری پلکوں نے جو محشر میں سجائے آنسو
بن گئے غار میں وہ لعل و گہر کی صورت
جب کہ صدیقؓ نے پلکوں سے گرائے آنسو
دل مہک اُٹھا مرا گلشنِ ایماں بن کر
صورتِ لالہ و گل میں بسائے آنسو
حشر میں سرورِ عالم کی توجہ کے لیے
مجھ خطاکار کے بس کام جو آئے آنسو
پھر وہیں ابرِ کرم خوب ہی برسا سرمدؔ
جب کہ دامن میں ندامت کے چھپائے آنسو
حافظ منور حسین سرمد (گوجرانوالہ)
مدحتِ خیرالانامﷺ حافظ منور حسین سرمد (گوجرانوالہ)
Reviewed by WafaSoft
on
July 27, 2019
Rating:


No comments: