Best Wall Stickers

ہر عاشق رسولﷺ یہ نعرہ لگائے گا

ہر عاشق رسولﷺ یہ نعرہ لگائے گا
بعداز نبیﷺ کوئی نبی آیا نہ آئیگا


ان منکران ختم نبوت کے مکرسے
اب ہرمسلماں جاگ کے سب کو جگائیگا


اللہ کے دیں کا غم لئےپھرتارہیگاجو
دست نبیﷺ سے جام وہ کوثر کا پائیگا


جو مسلمہ کذاب کے سانچے میں ڈھل گئے
واللہ کذب کا قافلہ جنت نہ جائیگا


شمس الدعا کے دین کی خاطر لٹے گا کون
اپنے لہو سے دیپِ عقیدت جلائیگا


اس فتنہ کذب کو دبائے بغیر تو
کس منہ سے بتا روضہ اطہر پہ جائیگا


شہدائے اہل ختم نبوت سے عہد ہو
تیرے لہوکے قرض کو بھولا نہ جائیگا


کرتے رہے ہیں ظلم جو مظلومیت کے ساتھ
ہدہد فریب دشمناں سب کو بتائیگا


✍ہدہد الہ آبادی

ہر عاشق رسولﷺ یہ نعرہ لگائے گا ہر عاشق رسولﷺ یہ نعرہ لگائے گا Reviewed by WafaSoft on July 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.