Best Wall Stickers

مقرر ہو چکا تھا اس طرف انعام اونٹوں کا



سراقہ ابن مالک ابن جعشم کا تعاقب



مقرر ہو چکا تھا اس طرف
انعام اونٹوں کا

گرفتاری کی خاطر بچھ
چکا تھا دام اونٹوں کا


سراقہ ابن مالک کو ہوس
نے آج اکسایا

چڑھا گھوڑے کے اوپر اور
نبی کو ڈھونڈنے آیا


مگر چلتے ہی ٹھوکر لی
صبا رفتار گھوڑے نے

جگایا روح خوابیدہ کو
پہلی بار گھوڑے نے


یہ اک تنبیہ تھی لیکن
سمجھ اس کو نہیں آئی

کہ بعد از صد تامل پھر
تعاقب ہی کی ٹھہرائی


نظر آیا اسے اب قافلہ ایمان
والوں کا

ہوس نے بھر دیا سو اونٹ
سے دامن خیالوں کا


سراقہ خوش ہوا گھوڑے کا
دوڑاتا ہوا دوڑا

نہایت زعم سے نیزے کو
چمکاتا ہوا دوڑا


گرایا اک جگہ بار دگر
راکب کو مرکب نے

جھنجھوڑا روح خوابیدہ
کو دستِ  قدرتِ  رب نے


یہ غیبی تازیانہ تھا یہ
تنبیہ الٰہی تھی

ہوا ثابت کہ فالوں میں
تعاقب کی مناہی تھی


پھر اکسایا اسے انعام
ملنے کی امیدوں نے

خطاب قاتلِ  اسلام ملنے کی امیدوں نے


بڑھا پھر چڑھ کے گھوڑے پر
جہالت کے اعادے سے

اسی بے رحم نیت سے اسی
قاتل ارادے سے


مگر اس مرتبہ دامِ  بلا میں پھنس گیا گھوڑا

 روایت ہے کہ رانوں تک زمیں میں دھنس گیا گھوڑا
166


دکھائی پے بہ پے آخر جو
قسمت نے نگوں ساری

سراقہ کے دلِ  وحشی پہ ہیبت ہو گئی طاری


پڑا ہاتھوں میں رعشہ ڈر
سے نیزہ گر گیا اس کا

یہ نقشہ دیکھ کر اس کام
سے دل پھر گیا اس کا



مقرر ہو چکا تھا اس طرف انعام اونٹوں کا مقرر ہو چکا تھا اس طرف انعام اونٹوں کا Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.