Best Wall Stickers

خلیلؑ اللہ پھر کنعان میں‌ آ کر رہے برسوں



کنعان میں حضرت اسحٰقؑ کی
ولادت اور حضرت ابراہیم
ؑ کا پھر عرب میں آنا


خلیلؑ اللہ پھر کنعان میں‌
آ کر رہے برسوں

الم فرزند و زوجہ کی
جدائی کے سہے برسوں


دعا کی ایک بیٹا دے الٰہی
بطنِ  ساراؓ سے

جو ہو فرزندِ  اول کی طرح‌ممتاز دنیا سے


بڑھے اس کی بھی ذریت ،
شرف یہ بھی الٰہی دے

ہدایت کے لئے پیغمبری  دے اور شاہی دے


خدا نے دے دیا اسحٰقؑ سا
فرزند ساراؓ کو

مرادِ  دِ ل بر آئی مل گیا دلبند ساراؓ کو






 


کئی برسوں کے بعد اک دن
ندا آئی پیمبرؑ کو

کہ جا اور دیکھ دشت خشک
میں فرزندِ  اکبر کو


باَ امراللہ پھر رہوارِ
 ہمت پر کیا کوڑا

خلیلؑ اللہ نے پیری میں
ارضِ  شام کو چھوڑا


یہاں آ کر خدا کی شان
کا نقشہ نظر آیا

جہاں مٹی کے تودے تھے وہاں
چشمہ نظر آیا


بہت بشاش دیکھا ہاجرہؓ کا
چہرہ انور

ہوئے مسرور ابراہیمؑ ،
اسمٰعیلؑ سے مل کر


جواں فرزند کے چہرے پہ
نورِ  حق نما پایا

بنی جرہم کے لوگوں‌ کو
وفا سے آشنا پایا


بہ فرطِ  شُکرِ  نعمت سر بسجدہ ہو گئے حضرت

تھکے ہارے ہوئے تھے نیند
آئی سو گئے حضرت



خلیلؑ اللہ پھر کنعان میں‌ آ کر رہے برسوں خلیلؑ اللہ پھر کنعان میں‌ آ کر رہے برسوں Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.