انصار کا جوش ایمان
صف انصار کی جانب اٹھیں
آنکھیں نبوت کی
آنکھیں نبوت کی
تو سعد ابن معاذؓ اٹھے دکھائی
شان جرات کی
شان جرات کی
ادب سے عرض کی انصار ہیں
ہم یا رسول اللہؐ
ہم یا رسول اللہؐ
غلام سید ابرار ہیں ہم یا
رسول اللہؐ
رسول اللہؐ
خدا نے ہم غریبوں پر
عجب احسان فرمایا
عجب احسان فرمایا
کہ ختم المرسلیں اس شہر
میں تشریف لے آیا
میں تشریف لے آیا
جہاں میں اس سے بڑھ کر
کوئی عزت مل نہیں سکتی
کوئی عزت مل نہیں سکتی
کسی کو بھی ابد تک اب یہ
دولت مل نہیں سکتی
دولت مل نہیں سکتی
خدائے پاک کے فرمان پر
ایمان لائے ہم
ایمان لائے ہم
رسول اللہؐ پر قرآن پر
ایمان لائے ہم
ایمان لائے ہم
تو کیا اب موت کے ڈر سے
یہ دولت ہم گنوا دیں گے
یہ دولت ہم گنوا دیں گے
بھلا دیں گے احساں بار
لغت سر پہ لا دیں گے
لغت سر پہ لا دیں گے
تعالی اللہ یہ شیوہ نہیں
ہے با وفاؤں کا
ہے با وفاؤں کا
پیا ہے دودھ ہم لوگوں نے
غیرت دار ماؤں کا
غیرت دار ماؤں کا
صداقت دیکھ کر رکھا تھا
ان قدموں پہ سر ہم نے
ان قدموں پہ سر ہم نے
کہ مانا آپ کو روشن
دلائل دیکھ کر ہم نے
دلائل دیکھ کر ہم نے
قسم اللہ کی جس نے نبیؐ
مبعوث فرمایا
مبعوث فرمایا
سبھی کچھ پا لیا جس وقت
ہم نے آپ کو پایا
ہم نے آپ کو پایا
گدائی کے در کی ہماری
پادشاہی ہے
پادشاہی ہے
ہمیں تو آپ کا ارشاد ہی
وحی الٰہی ہے
وحی الٰہی ہے
ہمیں میدان میں لے جائیے
یا شہر میں رہئے
یا شہر میں رہئے
کسی سے صلح کو فرمائیے یا
جنگ کو کہئے
جنگ کو کہئے
ہمارا فرض ہے تعمیل
کرنا رائے عالی کی
کرنا رائے عالی کی
ہماری زندگی تکمیل ہے ایمائے
عالی کی
عالی کی
ہمارا مرنا جینا آپ کے احکام
پر ہو گا
پر ہو گا
کسی میدان میں ہو خاتمہ
اسلام پر ہو گا
اسلام پر ہو گا
اگر ارشاد ہو بحر فنا میں
کود جائیں ہم
کود جائیں ہم
ہلاکت خیز گرداب بلا میں
کود جائیں ہم
کود جائیں ہم
نبیؐ کا حکم ہو تو
پھاند جائیں ہم سمندر میں
پھاند جائیں ہم سمندر میں
جہاں کو محو کر دیں
نعرہ اللہ اکبر میں
نعرہ اللہ اکبر میں
قریش مکہ تو کیا چیز ہیں
دیووں سے لڑ جائیں
دیووں سے لڑ جائیں
سنان نیزہ بن کر سینہ
باطل میں گڑ جائیں ہم
باطل میں گڑ جائیں ہم
صف انصار کی جانب اٹھیں آنکھیں نبوت کی
Reviewed by WafaSoft
on
August 27, 2019
Rating:


No comments: