Best Wall Stickers

علانیہ ادھر سے دین کا اعلان ہوتا تھا



اسلام لانے والوں 108 پر مصائب کے پہاڑ



علانیہ ادھر سے دین کا
اعلان ہوتا تھا

ادھر سے شہر میں تضحیک
کا سامان ہوتا تھا


مسلسل پھولنے پھیلنے لگا
اسلام کا پودا

مخالف تھے قریش اب بڑھ
چلا کچھ اور بھی سودا


نبیؐ کو اور مسلمانوں
کو تکلیفیں لگیں ملنے

وہ تکلیفیں کہ جن سے عرش
اعظم بھی لگا ہلنے







غضب کے ظلم ہوتے تھے مسلماں  ہونے والوں پر

خزاں آتی تھی دل میں
تخم وحدت بونے والوں پر


لٹاتے تھے کسی کو تپتی
تپتی ریت کے اوپر

کسی کے سینہ بے کینہ پر
رکھے گئے پتھر


مسلماں بیبیوں پر
چابکوں کا مینہ برستا تھا

کنیزوں کو شکنجے میں
کوئی بے ذر کستا تھا


بلالؓ و یاسرؓ و عمارؓ و
خبابؓ اور سمیہؓ

صہیبؓ و بوفکیہہ ؓ اور
لبینہؓ اور نہدیہؓ


زنیرہ ؓ اور عامرؓ تھے غلام
لونڈیاں ان کی

مسلماں ہو گئے تھے آ گئی
آفت میں جاں ان کی


محمدؐ کی محبت میں
ہزاروں ظلم سہتے تھے

خدا پر تھی نظر ان کی
زباں سے کچھ نہ کہتے تھے


یہ ظلم ان کو خدا سے دور
کر سکتے نہ تھے ہر گز

نشے صہبائے وحدت کے اتر
سکتے نہ تھے ہر گز


ستم ہائے فراواں کی بڑھی
جب حد سے بے دردی

 تو ان کی حضرتِ  بو بکرؓ 109 نے قیمت ادا کر دی







اخوت مذہب اسلام کا
پتھر ہے بنیادی

غلاموں کو دلائی ہے اسی
جذبے نے آزادی


مسلماں ہونے والوں سے غلامی
کی مٹی ذلت

کہ آڑے آ گئی عثمانؓ اور
بو بکرؓ کی ہمت


علانیہ ادھر سے دین کا اعلان ہوتا تھا علانیہ ادھر سے دین کا اعلان ہوتا تھا Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.