شرط جہاد
رسول اللہ نے اک دن بصد
تاکید و پابندی
تاکید و پابندی
سنایا اہل ایماں کو یہ
فرمانِ خداوندی
فرمانِ خداوندی
کہا راہ خدا میں تم کو
لڑنے کی اجازت ہے
لڑنے کی اجازت ہے
خدا کے دشمنوں کو دفع
کرنے کی اجازت ہے
کرنے کی اجازت ہے
مگر تم یاد رکھو صاف ہے
یہ حکم قرآں کا
یہ حکم قرآں کا
ستانا بے گناہوں کو نہیں
شیوہ مسلماں کا
شیوہ مسلماں کا
نہیں دیتا اجازت پیش
دستی کی خدا ہرگز
دستی کی خدا ہرگز
مسلمان ہو تو لڑنے میں
نہ کرنا ابتدا ہرگز
نہ کرنا ابتدا ہرگز
فقط ان سے لڑو جو لوگ
تم سے جنگ کرتے ہیں
تم سے جنگ کرتے ہیں
فقط ان سے لڑو جو تم پہ
جینا تنگ کرتے ہیں
جینا تنگ کرتے ہیں
رسول اللہ نے اک دن بصد تاکید و پابندی
Reviewed by WafaSoft
on
August 27, 2019
Rating:


No comments: