Best Wall Stickers

حمداسی کے نام سے آغاز ہے اس شاہنامے کا



حمد



اسی کے نام سے آغاز ہے اس
شاہنامے کا

ہمیشہ جس کے در پر سر
جھکا رہتا ہے خامے کا


اسی نے ایک حرف کُن سے پیدا
کر دیا عالم

کشاکش کی صدائے ہاؤ ہو
سے بھر دیا عالم


نظام آسمانی ہے اسی کی
حکمرانی میں

بہار جاودانی ہے اسی کی
باغبانی میں


اسی کے نور سے پر نور ہیں
شمس و قمر تارے

وہی ثابت ہے جس کے گرد
پھرتے ہیں یہ سیارے


زمیں پر جلوہ آرا ہیں
مظاہر اس کی قدرت کے

بچھائے ہیں اسی داتا نے
دسترخوان نعمت کے


یہ سرد و گرم خشک و تر
اجالا اور  تاریکی

نظر آتی ہے سب میں شان
اسی اک ذات باری کی


وہی ہے کائنات اور اس کی
مخلوقات کا خالق

نباتات و جمالات اور حیوانات
کا خالق


وہی خالق ہے دل کا اور
دل کے نیک ارادوں کا

وہی مالک ہمارا ہے اور
ہمارے باپ دادوں کا


بشر کو فطرت اسلام پر پیدا
کیا جس نے

محمد مصطفیٰؐ کے نام پر
شیدا کیا جس نے



حمداسی کے نام سے آغاز ہے اس شاہنامے کا حمداسی کے نام سے آغاز ہے اس شاہنامے کا Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.