دارالامانِ مدینہ
ابو ایوبؓ کے گھر میں
حبیب کبریاؐ ٹھہرے
حبیب کبریاؐ ٹھہرے
مگر جب ہو گئی تیار
مسجد اس میں آ ٹھہرے
مسجد اس میں آ ٹھہرے
ملی اظہار حق کی آج
انسانوں کا آزادی
انسانوں کا آزادی
بہ آزادی لگا تبلیغ کرنے
صلح کا ہادی
صلح کا ہادی
بھٹکتے پھرنے والوں کو
خدا کی راہ پر لایا
خدا کی راہ پر لایا
بتوں میں گھرنے والوں
کو در اللہ پر لایا
کو در اللہ پر لایا
یہاں آتے تھے غیر اللہ
سے رشتہ توڑنے والے
سے رشتہ توڑنے والے
صدائے آخرت پر حب دنیا
چھوڑنے والے
چھوڑنے والے
زمانے کے ستائے درد کے مارے
ہوئے آتے
ہوئے آتے
نبیؐ کے دامن رحمت میں
آرام و سکوں پاتے
آرام و سکوں پاتے
کوئی ترکی کوئی تازی
کوئی حبشی کوئی رومی
کوئی حبشی کوئی رومی
سبھی یکساں تھے زیرِ سایہ دامان معصومی
تھے انصار و مہاجر اک
نمونہ شانِ وحدت کا
نمونہ شانِ وحدت کا
کہ اس تسبیح میں تھا
رشتہ محکم اخوت کا
رشتہ محکم اخوت کا
تماشوں رنگ رلیوں کی
جگہ پائی عبادت نے
جگہ پائی عبادت نے
فسادوں اور جھگڑوں کو
مٹایا ذوقِ وحدت نے
مٹایا ذوقِ وحدت نے
مسلماں تھے کہ تھے زہد
و ورع کی زندہ تصویریں
و ورع کی زندہ تصویریں
نمازیں اور تسبیحیں
اذانیں اور تکبیریں
اذانیں اور تکبیریں
تجارت اور زراعت یا
دعائیں یا مناجاتیں
دعائیں یا مناجاتیں
مشقت کے لیے دن تھے عبادت
کے لیے راتیں
کے لیے راتیں
یہ بستی کاٹتی تھی وقت
نیکی سے بھلائی سے
نیکی سے بھلائی سے
نہایت آشتی سے امن سے صلح
و صفائی سے
و صفائی سے
ہدایت کی سعادت پر
ہزاروں شکر کرتے تھے
ہزاروں شکر کرتے تھے
خدا پر تھی نظر سب کی ،
خودی کا دم نہ بھرتے تھے
خودی کا دم نہ بھرتے تھے
نبیؐ کا حکم اور قرآں
دستور العمل ان کا
دستور العمل ان کا
صداقت بن گئی آئینہ
ظاہر اور باطن کا
ظاہر اور باطن کا
ضیائے حق سے رشک طور سینا
بن گیا یثرب
بن گیا یثرب
نبی کا آستاں بن کر مدینہ
بن گیا یثرب
بن گیا یثرب
ابو ایوبؓ کے گھر میں حبیب کبریاؐ ٹھہرے
Reviewed by WafaSoft
on
August 27, 2019
Rating:


No comments: