Best Wall Stickers

یہ خبریں اہل مکہ نے سنیں اور سخت گھبرائے


مشرکین کا فرار


یہ خبریں اہل مکہ نے سنیں اور سخت گھبرائے
دلوں پر وسوسے شیطان نے فی الفور پھیلائے

اگرچہ بت پرستی کی نہیں رکھی تھی حد کوئی
ہبل اور لات و عزی نے نہ کی ان کی مدد کوئی

قریش ان ہاتھیوں سے خوف کھا کر دفعتاً بھاگے
پہاڑوں میں چھپے جا کر کوئی پیچھے کوئی آگے

یہ سب خوف و خطر تھا بت پرستی ہی کا خمیازہ
کہ برہم ہو چکا تھا ان کی یک جہتی کا شیرازہ

دلائی ان کو عبدالمطلب نے گو بہت غیرت
نہ دکھلائی مگر نسلِ  قریشی نے کوئی جرات

تھے عبدالمطلب یا بیٹے پوتے ان کے دس بارا
یہی باقی تھے ، باقی شہر خالی ہو گیا سارا

سپہ اولاد تھی والد سپہ سالار مکہ تھا
یہی کعبے کا خادم تھا، یہی سردارِ  مکہ تھا

یہ خبریں اہل مکہ نے سنیں اور سخت گھبرائے یہ خبریں اہل مکہ نے سنیں اور سخت گھبرائے Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.