Best Wall Stickers

طلوع بدر کے ساماں ہوئے بزم کواکب میں

قبا میں ورود مسعود 171۔۔ الانتظار ، الانتظار

طلوع بدر کے ساماں ہوئے
بزم کواکب میں
کئی دن سے یہ روشن ہو
چکا تھا ارضِ  یثرب میں

نکل کر شہر سے خلقت قبا
تک چل کے آتی تھی
تمنا رنگ حسرت بن کے آنکھوں
میں سماتی تھی

ہوا کرتی تھی فرشِ  راہ اٹھ کر بار بار آنکھیں
ہمہ تن انتظار آنکھیں
ہمہ تن انتظار آنکھیں

بھٹکتا تھا تصور منزلوں
میں اور راہوں میں
سحر سے شام تک اک شکل
رہتی تھی نگاہوں میں

کئی دن تک نہ جب صورت
دکھائی شاہِ  والا نے
بہت مضطر ہوئے شمع نبوت
کے یہ پروانے

ہوئیں کوتاہ آخر انتظار
دید کی گھڑیاں
نگاہوں کے لیے آئیں
نمازِ  عید کی گھڑیاں

کسی نے دی خبر اے لو
رسول اللہؐ آ پہنچے
جناب حضرت صدیقؓ بھی ہمراہ آپہنچے 172

غل اٹھا لیجیے ذروں کے گھر
میں آفتاب آیا
زمین و آسماں کا نور جس
کے ہمرکاب آیا

اکٹھے ہو گئے ہر سمت سے
طالب زیارت کے
شعاعوں کی طرح سے گرد
خورشید رسالت کے

نظر آئی جونہی پہلی
جھلک روئے منور کی
سلامی گونج اٹھی نعرہ
اللہ اکبر کی

پیمرؐ نے قبا میں چند
دن آرام فرمایا
مروت نے بلطف خاص فیض
عام فرمایا

سبھی پہلے مہاجر اس جگہ
موجود تھے سارے
اکٹھے ہو گئے تھے چاند
کے چاروں طرف تارے

علی مرتضیٰؓ بھی تیسرے ہی
روز آ پہنچے
چلے مکے سے تنہا پا پیادہ
تا قبا پہنچے

وہ اہل مکہ کو ان کی
امانت دے کے آئے تھے
انہیں اسلام کا درسِ  دیانت دے کے آئے تھے

ہوئے حاضر تو پا سوجے ہوئے
تھے خون جاری تھا
نبی کا دیدہ ہمدرد محو
اشکباری تھا

اساس دین محکم تھی نبی
کی خاطر عالی
قبا میں سب سے پہلے ایک مسجد 173 کی بنا ڈالی

یہ مسجد اولیں بنیاد تھی
طاعت گذاری کی
صفا کی صدق کی تقویٰ کی
اور پرہیز گاری کی
طلوع بدر کے ساماں ہوئے بزم کواکب میں طلوع بدر کے ساماں ہوئے بزم کواکب میں Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.