Best Wall Stickers

صحابہ رفتہ رفتہ جانب یثرب ہوئے راہی



مشرکین مکہ کے ارادے



صحابہ رفتہ رفتہ جانب یثرب
ہوئے راہی

قریشی قافلوں کو مل گئی
فی الفور آگاہی


دلوں میں خوش ہوئے ظالم
کہ اب حسرت ہوئی پوری

محمدؐ اور اس کے ساتھیوں
میں ہو گئی دوری


مسلماں جا چکے ارض حبش
میں اور یثرب میں

یہ اچھا وقت ہے سب ٹل
گئے وقت مناسب میں


 ابو بکرؓ و علیؓ باقی ہیں لیکن دو کی ہستی کیا

بہادر ہی سہی ہم پر کریں
گے پیش دستی کیا


جو چند افراد ہیں کچھ
اور وہ کمزور 154 ہیں سارے

کہ اب بھی چھپتے پھرتے ہیں
ہمارے خوف کے مارے






 


یہ اچھا وقت ہے اب قتل
کر ڈالو محمدؓ کو

مٹا دو آج تنہائی میں
اس نور مجرد کو


تساہل اب نہیں اچھا کہ
طوفاں چڑھتے جاتے ہیں

حبش میں اور یثرب میں
مسلماں بڑھتے جاتے ہیں


صحابہ رفتہ رفتہ جانب یثرب ہوئے راہی صحابہ رفتہ رفتہ جانب یثرب ہوئے راہی Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.