Best Wall Stickers

ادھر اس قافلے کے منتظر بیٹھے تھے مدت سے



مشرکین میں اشتعال کی چال



ادھر اس قافلے کے منتظر
بیٹھے تھے مدت سے

لڑائی چھیڑنا مقصود تھی
فخرِ  نبوت سے


فقط اس کارواں کی واپسی
کا تھا خیال ان کو

کہ تھی لڑنے سے پہلے آرزوئے
حفظِ  مال ان کو


قریش اک روز بیٹھے کر
رہے تھے جنگ کی باتیں

ابو جہل ان کو سکھلاتا
تھا قتلِ  عام کی گھاتیں


اچانک اک صدا اٹھی کہ
فریاد اے نبی غالب

اٹھو دوڑو، کرو فی
الفور امداد، اے نبی غالب


یہ چیخیں اور فریادیں
سنیں تو اہلِ  شر دوڑے

بہت بیتاب ہو ہو کر اٹھے
آواز پر دوڑے


نظر آیا کہ وادی میں
کھڑا ہے اک شتر تنہا

اور اس کی پیٹھ پر بیٹھا
ہوا ہے اک بشر ننگا


برہنہ جسم ننگِ خانداں
معلوم ہوتا ہے

تباہی اور فلاکت کا
نشاں معلوم ہوتا ہے


شتر کی پیٹھ پر کاٹھی
بھی رکھی ہے الٹا کر

نظر آتا ہے آیا ہے کہیں
سے کان کٹوا کر


فغاں کرتا ہے چیخیں
مارتا ہے روتا جاتا ہے

پیاپے سینہ کوباں ہو کے
بے کل *ہوتا جاتا ہے


صدا دیتا ہے اے لوگو مری
فریاد کو پہنچو

تمہارا مال و زر لٹنے کو
ہے امداد کو پہنچو


محمد بدلا لینا چاہتے ہیں
برملا تم سے

سمجھتے ہیں کہ جھیلے ہیں
بہت جور و جفا تم سے


مسلماں قافلے کی تاک میں
نکلے ہیں اے یارو

اٹھو، دوڑو، بڑھو، چل
کر انہیں روکو انہیں مارو


مجھے ڈر ہے کہ جو ہونا
تھا اب تک ہو چکا ہو گا

ابو سفیان بچارا جان
اپنی کھو چکا ہو گا


پڑے سوتے ہو تم سونا
تمہارا الٹ گیا ہو گا

تمہارا کارواں سارے کا
سارا الٹ گیا ہو گا


پکڑ کر لے گئے ہوں گے مسلماں
ساتھ والوں کو

نکالو جلد اپنی فوج،
دوڑاؤ رسالوں کو


ارے تم سن رہے ہو، تم سے
کچھ بھی بن نہیں پڑتی

میری فریاد کی برچھی کسی
دل میں نہیں گڑتی



ادھر اس قافلے کے منتظر بیٹھے تھے مدت سے ادھر اس قافلے کے منتظر بیٹھے تھے مدت سے Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.