Best Wall Stickers

ابوطالب نے فرمایا عجب اُلٹا زمانہ ہے

ابُو طالب کی ثابت قدمی


ابوطالب نے فرمایا عجب اُلٹا زمانہ ہے
یہ اچھّی دوستی ہے واہ کیا عمدہ بہانہ ہے

وہ صبحِ  نور جس کے چہرہ انور کی برکت سے
کیا کرتے ہیں باراں کی تمنّا ابرِ  رحمت سے

وہ دامن جو یتیموں کو پناہیں دینے والا ہے
جو اندھوں کو بصیرت کی نگاہیں دینے والا ہے

وہ جس نے اجڑی پُجڑی آدمیت کو سنوارا ہے
جو بے یاروں کا یارا بے سہاروں کا سہارا ہے

 وہی جو ابر رحمت 136 بن کے جانوں کو بخشے
چمن کو رنگ بخشے اور بُلبل کو زباں بخشے

وہی جو نوعِ انساں کو غُلامی سے رہائی دے
وہی جو پنجۂ مرگ دوامی سے رہائی دے

یہ انسان دامِ ِ  مرگ اس کے غلاموں پر بچھاتے ہیں
حرم کے طائروں کو شانِ صیّادی دکھاتے ہیں

اسی کے باغ پریہ برق شُعلہ ریز ہوتی ہے
اسی کے بے زبانوں پر چھُری اب تیز ہوتی ہے

وہ جس کا نام لینے سے پلٹ جاتی ہیں تقدیریں
اسی کو قتل کر دینے کی اب ہوتی ہیں تدبیریں

کریں بیداد ہم پر اور ہمیں سے داد بھی چاہیں
ہمارا قتل ہو اور ہم سے پھر امداد بھی چاہیں

ہمیں منظور ہے قطعِ ِ  تعلّق اہلِ  مکہ سے
نہیں ہم چاہتے رسمِ ِ  تملّق اہلِ  مکہ سے

یہ کہہ کر آلِ عبدالمطّلب کو گھر میں بلوایا
کیا کنبہ اکٹھاّ اور سارا حال بتلایا

بنی ہاشم اگرچہ آج تک ایماں نہ لائے تھے
مگر اہلِ  حمیت ہاشمی ماؤں کے جائے تھے

 اکٹھے ہو گئے شعب ابی طالب 137 میں آ آ کر
یہیں پر تھے رسولِ پاک و اہلِ  بیت پیغمبرؐ

فقط اک بُو لہب سب سے الگ تھا سب کا دشمن تھا
نہایت سنگدل،بے رحم،بے ایمان و پر فن تھا

ابوطالب نے فرمایا عجب اُلٹا زمانہ ہے ابوطالب نے فرمایا عجب اُلٹا زمانہ ہے Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.