Best Wall Stickers

عالم کا نگینہ ہے مدینہ رسول کا

عالم کا نگینہ ہے مدینہ رسول کا
بے مثل ہے جہاں میں مدینہ رسول کا
ہر پھول کی خوشبو کی عزت کیا کرو
بنیاد ہے خوشبو کی پسینہ رسول کا


 

Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z
کشتیِ شریعت و طریقت کا سمندر
کتنا یہ معتبر ہے سفینہ رسول کا
بہتر نظام زندگی جس کو بھی ہو مطلوب
اپنا لے زیست میں قرینہ رسول کا
عالم میں اس طرح ہے روضہ رسول کا
ہے موتیوں کے بیچ نگینہ رسول کا
ہر درد کو پیش نبی رکھ کے دعا مانگ
امت کا درد رکھتا ہے سینہ رسول کا
مولودِ محمد ہے ایک نعمتِ عظمیٰ
کتنا عظیم ہے یہ مہینہ رسول کا


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

ایک بار آرزوؔ دیکھا ہے مدینہ
اللہ پھر دکھا دے مدینہ رسول کا

عالم کا نگینہ ہے مدینہ رسول کا عالم کا نگینہ ہے مدینہ رسول کا Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.