Best Wall Stickers

جو رک سکیں نہ زمانے کے ناخدائوں سے

جو رک سکیں نہ زمانے کے ناخدائوں سے
زمانہ آج بھی گونجا ہے اُن صدائوں سے


یہ کربلا میںملا درس پیشوائوں سے
خدا ہو ساتھ تو کیا ڈر ہے ناخدائوں سے



Urdu Naat Lyrics

زمانے والو سمجھ لو حسینیت کے چراغ
نہ بجھ سکیں گے قیامت تک ان ہوائوں سے


یہ کربلا میں ہوا فیصلہ قیامت تک
وفا کی جیت رہے گی سدا جفائوں سے


حسین ؑ ابن علیؑ تیرے خون کی خوشبو


ابھی کچھ اور بھی آئے گی ان فضائوں سے


کٹا کے ہاتھ بھی دریا پہ کر گئے پورا
کیا تھا عہد جو عباسؑ نے وفائوں سے



Urdu Naat Lyrics

 

ترائی چھین کے عباسؑ نے لیا پانی
ملی ہے فتح یہ زینب ؑ تیری دعائوں سے


بلند اب بھی جہاں میں ہے پرچم عباسؑ
جفائیں بیٹھ گئیں ہار کر وفائوں سے


یزید تین سو پینسٹھ خدائوں کے بندے
بچی نہ تیری حکومت تیرے خدائوں سے


زباں پہ ثانی حیدر کا ذکر ہے جو سلیمؔ
وہ بخشوائیں گے تجھ کو سبھی خطائوں سے
٭٭٭

جو رک سکیں نہ زمانے کے ناخدائوں سے جو رک سکیں نہ زمانے کے ناخدائوں سے Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.