Best Wall Stickers

کلام خاک سے کوئی نہ بحث نور سے ہے سحر نما ہے وہ نسبت جسے حضور سے ہے

کلام خاک سے کوئی نہ بحث نور سے ہے
سحر نما ہے وہ نسبت جسے حضور سے ہے

بلال ہو کہ اویس ارتکازِ رحمت میں
محبت اُن کی برابر قریب و دُور سے ہے

ملا ہے اُن کی عقیدت کا بوریا جس پر
دلِ غنی متمکن بڑے غرور سے ہے

ہماری چشمِ تصور میں اُن کی یادوں سے
وہ روشنی ہے جو موسوم برقِ طور سے ہے

غمِ جہاں کے تھپیڑوں سے ہو کے بے پروا
فضائے خلد میں جاں ذکرِ پُرسرور سے ہے

مصدق اُس کے ہیں انجیل اور قرآں بھی
سند روانہ جو توریت اور زبور سے ہے

مرے لبوں پہ بظاہر ہے ذکرِ دشتِ حجاز
مری مراد مگر حسن کے وفور سے ہے

سو کیسے شان کے شایاں ہو کوئی شعر شہابؔ
مقام اُن کا ورا سرحدِ شعور سے ہے
شہاب صفدر (راول پنڈی)
کلام خاک سے کوئی نہ بحث نور سے ہے سحر نما ہے وہ نسبت جسے حضور سے ہے کلام خاک سے کوئی نہ بحث نور سے ہے سحر نما ہے وہ نسبت جسے حضور سے ہے Reviewed by WafaSoft on September 29, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.