Best Wall Stickers

اندھیرے راستوں میں روشنی ہے آپ کا دامن






اندھیرے راستوں میں روشنی ہے آپ کا دامن
فضائے گم رہی میں رہبری ہے آپ کا دامن

نہ دولت کی تمنا ہے نہ خواہش عیش و عشرت کی
مرا ایمان ہے میری خوشی ہے آپ کا دامن

مرے آقا مجھے کیوں آرزو ہو باغِ رضواں کی
کہ میرے واسطے جنت یہی ہے آپ کا دامن

معطر کر رہی ہے بزمِ عالم کی فضائوں کو
صبا شاید کہ چھو کر آ رہی ہے آپ کا دامن

نہ آیا ہے نہ آئے گا جہاں میں آپ سا کوئی
جہاں حسن سے ہے تابندہ وہی ہے آپ کا دامن

مہک جسم مبارک کی معطر کر گئی دل کو
خزینہ نکہتوں کا واقعی ہے آپ کا دامن

متاعِ امن دلبرؔ کو عطا ہو یارسول اللہ
کہ اک گلزار امن و آشتی ہے آپ کا دامن
شیو بہادر سنگھ دلبر (بھارت)

اندھیرے راستوں میں روشنی ہے آپ کا دامن اندھیرے راستوں میں روشنی ہے آپ کا دامن Reviewed by WafaSoft on July 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.