نعت نبی کواپنا سلیقہ بنالیا
لفظوںکواس طرح تروتازہ بنالیا
قندیل نعت میں نے جلاکر درونِ لفظ
سینے کواپنے نورکاہالہ بنالیا
ہے باعثِ نجات ثنائے حبیب رب
اپنے سخن کااس کوحوالہ بنالیا
سوچوں کے بادبان پہ لکھ کرنبی کانام
میں نے بھنور کواپنا سفینہ بنالیا
شاخِ غزل میں پھول ثناکے جوکھل اٹھے
بخشش کے واسطے انہیں زینہ بنالیا
روشن ہوئے لبوںپہ درودوںکے جب چراغ
میری دعا نے عرش کا رستہ بنالیا
چوکھٹ پہ ان کی جانہ سکا میں سعید جب
خوداپنے دل کوشہرِ مدینہ بنالیا
سعیدرحمانی کٹک
نعت نبی کواپنا سلیقہ بنالیا
Reviewed by WafaSoft
on
July 28, 2019
Rating:


No comments: