Best Wall Stickers

شرارت اہلِ مکہ کی کسی صورت نہ کام آئی

رسول اللّہؐ  کے خلاف اہلِ مکّہ کا معاہدہ


شرارت اہلِ   مکہ کی کسی صورت نہ کام آئی
سفارت بھی حبش سے یوں ہی بے نیل و مرام آئی

شریروں کو بڑی شرمندگی تھی اپنی ہیٹی کی
اکٹّھے ہوکے پھر اہلِ  ستم نے اِ  ک کمیٹی کی

بنی ہاشم کے گھر سے بُو لہب بھی ساتھ شامل تھا
کہ ہر ایذا دہی کے وقت اس کا ہاتھ شامل تھا

صلاح و مشورے کے بعد اب یہ بات طے پائی
کہ اک تحریر لکھوا کر درِ  کعبہ پہ لٹکائی

 لکھا یہ تھا،تعلق قطع ہے اب آلِ  ہاشم 134 سے
نہ رکھیں آج کے دن سے وہ کوئی واسطہ ہم سے

رفاقت،بیاہ ، شادی،ناطہ ،رشتہ ،دوستی، الفت
مروّت ،لین دین اور ملنا جلنا سب کا سب رخصت

تواضع،گفتگو،بیع و شریٰ سب ترک کرتے ہیں
کوئی آ کر نہ پوچھے گا وہ جیتے ہیں کہ مرتے ہیں

ہمارے شہر میں ڈھونڈیں نہ چیزیں کھانے پینے کی
نہیں پرواہ ہمیں اب ان کے مرنے اور جینے کی

ہمارے ان کے باہم کام دھندے بند ہیں سارے
قریش اس باہمی تحریر کے پابند ہیں سارے

ابُو طالب لئیے بیٹھے رہیں اپنے بھتیجے کو
مریں گے بھوکے پیاسے خُود سمجھ لیں گے نتیجے کو

محمّدؐ جو ہمیں ہر بات میں گمراہ کہتا ہے
خدا کو  ایک اور خود کو رسول اللّہ کہتا ہے

ابُو طالب اگر اس کو ہمارے ہاتھ میں دے دیں
جواس کے ساتھ والے ہیں سب اس کے ساتھ میں دے دیں

ہم ان کو قتل کر ڈالیں تو پھر یہ عہد ٹوٹے گا
لہُو ان کا دوبارہ نخلِ  الفت بن گے پھوٹے گا

 غرض یہ عہد135لِکھوا کر درِ ِ کعبہ پہ لٹکایا
ابُو طالب کے پاس اِ ک ہاشمی فوراً خبر لایا

شرارت اہلِ مکہ کی کسی صورت نہ کام آئی شرارت اہلِ   مکہ کی کسی صورت نہ کام آئی Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.