Best Wall Stickers

بڑھائے اپنے اپنے اونٹ سب نے نور کے تڑکے



یتیم مکہ صحرائی گھر کی طرف



بڑھائے اپنے اپنے اونٹ
سب نے نور کے تڑکے

کجاووں پر تھیں دایہ
عورتیں اور ساتھ کے لڑکے


اُٹھا شوہر حلیمہ کا
اور اپنی اونٹنی لایا

حلیمہ اور دونوں بچوں
کو اک ساتھ بٹھلایا


چلا خود آپ پیدل اُونٹنی
دُبلی تھی بیچاری

کسی صورت نہ ہو سکتی تھی
اس پر سب اسواری


جب آئے تھے تو پیچھے تھک
کے رہ جاتے تھی منزل سے

وہ اپنے آپ ہی کو لے کے
چل سکتی تھی مشکل سے


مگر آج اس نے دکھلائی
کچھ ایسی تیز رفتاری

جو آگے چل رہی تھیں اب
وہ پیچھے رہ گئی ساریں


یکایک ہمرہوں کے پاس سے
جس دم گزرتی تھی

تو ہر عورت تعجب کا وہیں
اظہار کرتی تھی


وہی پہلی ہے تیری اُونٹنی
یا اور ہے کوئی

نہیں پہلی کہاں، ایمان
سے کہنا اور ہے کوئی!


حلیمہؓ کہتی تھی ہاں
ہاں وہی تو ہے وہی تو ہے

یہ سر ، یہ ناک ہے ، یہ
تھوتھنی ہر شے وہی تو ہے






 


یہ سن کر عورتیں بیچاری
حیران ہوتی تھیں

نگاہیں گِرد پھر پھر کر
بلا گردان ہوتی تھیں


حلیمہؓ کی سواری اس قدر
جب تیز دم دیکھی

سوار اس اُونٹنی پر ہو
گیا اب اس کا شوہر بھی


مگر یہ ہو گئی تیز رَو اور
برق دم ایسی

کہ سارے قافلے سے پہلے منزل
پر پہنچتی تھی



بڑھائے اپنے اپنے اونٹ سب نے نور کے تڑکے بڑھائے اپنے اپنے اونٹ سب نے نور کے تڑکے Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.