اقراء
اٹھا غار حرا سے ابر رحمت
شان حق لے کر
شان حق لے کر
جب اقرا باسم ربک الذی خلق98 لے کر
سنایا آ کے اہل بیت کو
مژدہ رسالت کا
مژدہ رسالت کا
امیں ایمان پہلے ہی سے تھا
حق صداقت کا
حق صداقت کا
کہا اس خالق ہستی کے جلوے
پر رہو شیدا
پر رہو شیدا
اسی کا نام لینا چاہیے جس
نے کیا پیدا
نے کیا پیدا
وہ جس نے گوشت کے اک
لوتھڑے کو زندگی بخشی
لوتھڑے کو زندگی بخشی
بنائی شکل انساں اور ایسی
برتری بخشی
برتری بخشی
ذریعے سے قلم کے جس نے دی
تعلیم انساں کو
تعلیم انساں کو
اس وہ کچھ سکھایا جو نہ
آ سکتا تھا ناداں کو
آ سکتا تھا ناداں کو
خدیجہؓ اور علیؓ ابن ابی
طالب ہوئے مومن
طالب ہوئے مومن
ابھی شیر خدا دس سال کے
بچے ہی تھے کمسن
بچے ہی تھے کمسن
جناب زیدؓ جو اک بندہ
آزاد کردہ تھے
آزاد کردہ تھے
علیؓ کے بعد وہ بھی
دامن اسلام میں آئے
دامن اسلام میں آئے
اٹھا غار حرا سے ابر رحمت شان حق لے کر
Reviewed by WafaSoft
on
August 26, 2019
Rating:


No comments: