Best Wall Stickers

جنابِ حضرت جعفرؓ اٹھے تقریر کرنے کو

دربارِ نجاشی میں حضرتِ  جعفرؓ کی تقریر


جنابِ  حضرت جعفرؓ اٹھے تقریر کرنے کو
عَلی الاِعلان دِینَ اللّہ کی تفسیر کرنے کو

کہا اے بادشہ ہم لوگ کافر اور جاہل تھے
ہم اِ س دارِ مشقت میں نکمّے اور کاہل تھے

بہت بدکار تھے بت پوجتے مردار کھاتے تھے
غریبوں کو شریفوں کو ضعیفوں کو ستاتے تھے

یتیموں پر غلاموں لونڈیوں پر ظلم ڈھاتے تھے
پڑوسی زیردستوں کو زبردستی دکھاتے تھے

یہ حالت تھی برادر کا  برادر جان لیوا تھا
گناہوں کا سمندر، ناؤ کا شیطان کھیوا تھا

دقیقہ کون سا باقی رہا تھا ڈوب جانے میں
سہارا کوئی بھی حاصل نہ تھا ہم کو زمانے میں

تکلّف برطرف،جاتے تھے ہم سیدھے جہنّم میں
اسی اثناء میں ایک سچّا نبیؐ پیدا ہوا  ہم میں

نبیؐ !شہرہ ہے ساری قوم میں جس کی امانت کا
کوئی منکر نہیں جس کی صداقت کا دیانت کا

وہ آیا اور اُس نے دعوتِ  اسلام دی ہم کو
نکالا موت کے پنجے سے بخشی زندگی ہم کو

ہمیں تلقین کی ان پتھروں کا پُوجنا چھوڑو
زنا سے جھوٹ سے چوری سے سر زوری سے منہ موڑو

ہمیں تلقین کی اک دوسرے کے حق کو پہچانو
سبھی انسان ہو انسانیت دکھلاؤ نادانو

ہمیں اس نے نماز و روزہ کے ارکان سکھلائے
پسند آیا ہمیں یہ دین ہم ایمان لے آئے

بس اتنی بات تھی جس پر ہوئے اہل وطن دشمن
ہمیں جی کھول کر دیتے رہے رنج و محن دشمن

ہمارا جُرم یہ ہے بت پرستی چھوڑ دی ہم نے
ملی ہم کو اذیت اپنی بستی چھوڑ دی ہم نے

ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ پھر گمراہ ہو جائیں
یہاں حاضر ہیں ہم اب آپ ہی انصاف فرمائیں

جنابِ حضرت جعفرؓ اٹھے تقریر کرنے کو جنابِ  حضرت جعفرؓ اٹھے تقریر کرنے کو Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.