Best Wall Stickers

ہوا چاروں طرف اقصائے عالم میں پکار آئی



نبیؐ اپنے مدینے میں



ہوا چاروں طرف اقصائے عالم
میں پکار آئی

بہار آئی، بہار آئی،
بہار آئی، بہار آئی


جوان و پیر و مرد و زن
سراپا چشم بیٹھے تھے

بہار آنے کو تھی گلشن
سراپا چشم بیٹھے تھے


 اب استقبال کو دوڑے بنی نجار175 سج سج کر

بڑھے انصار بن کر اوپچی،
ہتھیار سج سج کر


جنوبی سمت سے اٹھا ایک
نورانی غبار آخر

سوادِ  شہر میں داخل ہوا ناقہ سوار آخر


فضا میں بس گئیں توحید
کی آزاد تکبیریں

یہ تکبیریں تھیں باطل کے
گلو پر تیز شمشیریں


مہاجر پیچھے پیچھے چل
رہے تھے سر بکف ہو کر

کھڑے تھے راہ میں انصار
ہر سو صف بہ صف ہو کر


درو دیوار استادہ ہوئے تعظیم
کی خاطر

زمیں کیا آسماں بھی جھک
گئے تسلیم کی خاطر


مسلماں بیبیاں گھر کی
چھتوں پر جمع ہو ہو کر

نظر سے چومتی تھیں عصمتِ
 دامانِ  پیغمبر


زباں پر اشرق البدر علینا
کی صدائیں تھیں

 دلوں میں ما دعی للہ داع کی دعائیں تھیں 176


کہیں معصوم ننھی بچیاں
تھیں دف بجاتی تھیں

رسول پاک کی جانب اشارے
کر کے گاتی تھیں


کہ ہم ہیں بچیاں نجار کے
عالی گھرانے کی

خوشی ہے آمنہ کے لال کے
تشریف لانے کی


مسلمانوں کے بچے بچیاں
مسرور تھے سارے

گلی کوچے خدا کی حمد سے
معمور تھے سارے


نبوت کی سواری جس طرف سے
ہو کے جاتی تھی

 درود و نعت کے نغمات 177 کی آواز آتی تھی



ہوا چاروں طرف اقصائے عالم میں پکار آئی ہوا چاروں طرف اقصائے عالم میں پکار آئی Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.