Best Wall Stickers

مدینے میں ضیا افگن ہوئے جب حضرت والا



مدینے پر جنگ کے بادل اور قریش مکہ کا جوش غضب



مدینے میں ضیا افگن ہوئے
جب حضرت والا

خدا نے کر دیا جب ظلمت
باطل کا منہ کالا


قریش اس تازہ ناکامی سے
کھسیانے ہوئے ایسے

یہ قتل و خون کے مشتاق
دیوانے ہوئے ایسے


کہ فورا ہو گئے پختہ
ارادے کشت و غارت کے

مدینے تک بڑھائے حوصلے اپنی
شرارت کے


وہ مسلم جن پہ بیداد و
جفا کرنے کے عادی تھے

ہمیشہ جن پہ ظلم ناروا
کرنے کے عادی تھے


ہنسا کرتے تھے یہ ظالم
تڑپتے دیکھ کر جن کو

ستانے کا تہیہ کر چکے تھے
عمر بھر جن کو


لٹاتے تھے جنہیں تپتی
ہوئی بالو کے بستر پر

رگ گردن رہا کرتی تھی
جن کی نوک خنجر پر


جنہیں آزاد رہ کر سانس
لینے کی مناہی تھی

خطا جن کی فقط پابندی
امرِ  الٰہی تھی


قریش ان کی یہ آزادی
گوارا کس طرح کرتے

بھلا صلح و صفا کا یہ
نظارا کس طرح کرتے


وہ جن کی سرد آہیں بھی
چھپی رہتی تھیں سینے میں

وہ اب آواز سے قرآن
پڑھتے تھے مدینے میں


اگرچہ تین سو فرسنگ پر
بستے تھے بیچارے

مگر چلتے تھے رہ رہ کر
دلِ  کفار پر آرے


نبی کے اس طرح زندہ نکل
جانے کا غصہ تھا

زمانے پر سے نازک وقت
ٹل جانے کا غصہ تھا


یہ غصہ تھا کہ پیاسی رہ
گئیں خونخوار تلواریں

زمیں پر کیوں نہ بہ نکلیں
مقدس خون کی دھاریں



مدینے میں ضیا افگن ہوئے جب حضرت والا مدینے میں ضیا افگن ہوئے جب حضرت والا Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.