قریش مکہ کی دھمکی
ہوئی جب ہر طرح ناکام
ہر تزویر ہر سازش
ہر تزویر ہر سازش
غرور و عجب کو صدمہ ہوا
زخمی ہوئی نازش
زخمی ہوئی نازش
نہایت طیش کھایا دانت پیسے
اہل مکہ نے
اہل مکہ نے
بالآخر جنگ کی ٹھانی نبی
سے اہل مکہ نے
سے اہل مکہ نے
مدینے والوں کو اک
اشتعال انگیز خط لکھا
اشتعال انگیز خط لکھا
ڈرایا اور دھمکایا بہت
ہی تیز خط لکھا
ہی تیز خط لکھا
کہ اپنے سر پہ خود ہی
جنگ کو بلوا لیا تم نے
جنگ کو بلوا لیا تم نے
ہمارے مجرموں کو اپنے ہاں
ٹھہرا لیا تم نے
ٹھہرا لیا تم نے
تمہیں لازم ہے خط کو دیکھتے
ہی یہ کڑی ٹالو
ہی یہ کڑی ٹالو
محمدؐ اور اس کے ساتھیوں
کو قتل کر ڈالو
کو قتل کر ڈالو
وگرنہ یاد رکھو ہم نے بھی
سوگند اٹھا لی ہے
سوگند اٹھا لی ہے
قسم اپنے ہبل کی لات کی
عزیٰ کی کھا لی ہے
عزیٰ کی کھا لی ہے
کہ ہم سب مل کے تم
لوگوں پہ فورا حملہ کر دیں گے
لوگوں پہ فورا حملہ کر دیں گے
گلی کوچے تمہارے شہر کے
لاشوں سے بھر دیں گے
لاشوں سے بھر دیں گے
جوانوں کو تمہارے چیل
کووں کو کھلائیں گے
کووں کو کھلائیں گے
تمہاری عورتوں کو لونڈیاں
اپنی بنائیں گے
اپنی بنائیں گے
ہوئی جب ہر طرح ناکام ہر تزویر ہر سازش
Reviewed by WafaSoft
on
August 27, 2019
Rating:


No comments: