Best Wall Stickers

بالآخر وقت آیا رحمت حق جوش میں*آئی



اذن جہاد



بالآخر وقت آیا رحمت حق
جوش میں*آئی

کہ اذن جنگ بن کر غیرت
حق جوش میں آئی


 معا جبریل لے کر آیہ قرآں 182ہوئے نازل

جہاد فی سبیل اللہ کے فرماں
ہوئے نازل


یہ حکم آیا کہ ہاں اب
ان غریبوں کو اجازت ہے

بچارے بے وطن آفت نصیبوں
کو اجازت ہے


وہ جن پر ظلم کے بیداد
کے بادل برستے ہیں

جو اپنے ہی وطن میں
سانس لینے کو ترستے ہیں


جو ناحق کے ستم سہتے ہیں
اور مغموم رہتے ہیں

وطن کو چھوڑ کر بھی بے کس
و مظلوم رہتے ہیں


خطا جن کی فقط یہ ہے کہ
وہ اسلام لے آئے

جو دنیا کو لٹا کر اک
خدا کا نام لے آئے


جنہیں دشمن تہیہ کر چکے
ہیں تنگ کرنے کا

ہے ان کو اذن حملہ
آوروں سے جنگ کرنے کا


خدا ظالم کے منصوبوں کو
رد کرنے پہ قادر ہے

خدا مظلوم لوگوں کی مدد
کرنے پہ قادر ہے


نہ دے اللہ اگر حملوں کے
سد باب کی جرات

یونہی بڑھتی رہے ہر ایک
شیخ و شاب کی جرات


یہ معبد خانقاہیں صومعے
یکسر اجڑ جائیں

منادر اور گرجے بیخ سے بن
سے اکھڑ جائیں


مساجد جن کے اندر ذکر
حق کثرت سے ہوتا ہے

جہاں انسان آ کر معصیت
کے داغ دھوتا ہے


گرا دیں لوگ آ کر ان
عماراتِ  مقدس کو

نہیں منظور یہ اللہ کی
ذات مقدس کو



بالآخر وقت آیا رحمت حق جوش میں*آئی بالآخر وقت آیا رحمت حق جوش میں*آئی Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.