Best Wall Stickers

غمِ دوراں میں خوش رہنے کی یہ صورت نکالی ہے غمِ سرکار لے کر زندگی جنت بنالی ہے

غمِ دوراں میں خوش رہنے کی یہ صورت نکالی ہے
غمِ سرکار لے کر زندگی جنت بنالی ہے

مے عشقِ نبی پی کر متاعِ ہوش پا لی ہے
مری بادہ کشی کیفیؔ زمانے سے نرالی ہے

فنائے عشقِ احمد ہو کے معراجِ وفا پا لے
کہ وجہ سرفرازی اہلِ دل کی پائمالی ہے

خدارا دولتِ دیدار سے بھر دیجیے دامن
نگاہِ ملتجی کب سے زیارت کی سوالی ہے

تڑپ کر اُن کے غم میں شادماں رہتا ہوں مَیں کیفیؔ
میری آشفتگی میرے لیے آسودہ حالی ہے
حنیف کیفی (دہلی۔بھارت)
غمِ دوراں میں خوش رہنے کی یہ صورت نکالی ہے غمِ سرکار لے کر زندگی جنت بنالی ہے غمِ دوراں میں خوش رہنے کی یہ صورت نکالی ہے غمِ سرکار لے کر زندگی جنت
بنالی ہے Reviewed by WafaSoft on September 29, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.