Best Wall Stickers

یہ کائنات تھی اُجڑے درخت کے مانند برس گیا کوئی ساون کے بخت کے مانند

یہ کائنات تھی اُجڑے درخت کے مانند
برس گیا کوئی ساون کے بخت کے مانند

نفس نفس تھا کٹھن زندگی کی راہوں کو
قدم قدم کیا پھولوں کے تخت کے مانند

میں اس کی چھائوں میں محفوظ رہ گزر کی طرح
وہ ریگ زار میں تنہا درخت کے مانند

نگاہ اُس کی مسافت میں راہ بر جیسے
خیال اُس کامرے ساز و رخت کے مانند

اُسی ضیا سے منور ہوں آج تک ورنہ
میں ایک شب تھا شب تِیرہ بخت کے مانند
نعمان امام (ممبئی۔بھارت)
یہ کائنات تھی اُجڑے درخت کے مانند برس گیا کوئی ساون کے بخت کے مانند یہ کائنات تھی اُجڑے درخت کے مانند برس گیا کوئی ساون کے بخت کے مانند Reviewed by WafaSoft on September 29, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.