Best Wall Stickers

بلاوا عرش سے ہوا ہے جب مرے حضور کا تو سامنا ہو اہے نور سے نبی کے نور کا

بلاوا عرش سے ہوا ہے جب مرے حضور کا
تو سامنا ہو اہے نور سے نبی کے نور کا

ہے کیف میرے ذہن میں درود آںحضور کا
دماغ عرش پر ملا مجھے مرے سرور کا

اذاں ہوئی ہے جب ‘ ہمیں نبی قریب جاں ملے
تصور اپنے ذہن میں کہاں ہے ان سے دور کا

نہیں ہے کچھ تو اک کھجور دیجیے روزہ دار کو
مرے نبی کے پاس کیا ہے مرتبہ کھجور کا

حد سفر وہیں تلک رہی ہے جبرئیل کی
سفر جہاں سے پیش رب ہوا مرے حضور کا

رسول سب خطائیں اپنی رب سے بخشوائیں گے
اسی لیے ہے انتظار عرصۂ نشور کا

اے سبز گنبد نبی گواہ ہے عرش کا مکیں
ملا ہے میری چشم دل کو نور کوہ طور کا

نبی کا کیا مقام ہے یہ جاننے کے واسطے
اکھڑ کے رہ گیاہے دم شعور کے شعور کا

مجھے مئے طہور شاکر آپ خود پلائیں گے
گواہ ہوگا رب دوجہاں مرے سرور کا
شاکر اد یبی (بھیونڈی۔بھارت)
بلاوا عرش سے ہوا ہے جب مرے حضور کا تو سامنا ہو اہے نور سے نبی کے نور کا بلاوا عرش سے ہوا ہے جب مرے حضور کا تو سامنا ہو اہے نور سے نبی کے نور کا Reviewed by WafaSoft on September 29, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.