Best Wall Stickers

دیارِ مصر پر اس عہد میں رقیون حاکم تھا4

حضرت ابراہیمؑ کا عقد ثانی فرعون کی بیٹی حضرت ہاجرہؓ سے

دیارِ  مصر پر اس عہد میں رقیون حاکم تھا4
تکلف برطرف شیطان کا قانون حاکم تھا

یہاں‌ رقیون نے حضرت کی زوجہ چھیننا چاہی5
مگر دے دی اسے اللہ نے فی الفور آگاہی

کہ یہ ساراؓ ہے ابراہیمؑ حق آگاہ کی بیوی
خدا کے پاک پیغمبر خلیلؑ اللہ کی بیوی

اگر نیت میں فرق آیا ترے حق میں برا ہو گا
نشاں‌ دنیا میں تیرا  اور نہ تیری نسل کا ہو گا

ہوا فرعون خائف ایک پیغمبرؑ کے آنے سے
خُدائی کر رہا تھا مصر میں وہ اک زمانے سے

تھی اس کے گھر میں اک دختر وہ کر دی ساتھ سارہؓ کے
پیغمبرؑ کے لئے یوں‌ نذر بھیجی ہاتھ سارہؓ کے

پلٹ آیا پیغمبرؑ پھر یہاں سے جانب کنعاں
یہ لڑکی ہاجرہؓ بھی ساتھ تھی وابستہ داماں

یہ لڑکی ہر طرح مانند سارہؓ پاک طینت تھی
تقدس اس کا زیور تھا شرافت اس کی زینت تھی

اسے ساراؓ نے پیغمبرؓ کی زوجیت میں دے ڈالا
کہ ہونے والا تھا دنیا میں اس کا مرتبہ بالا

دیارِ مصر پر اس عہد میں رقیون حاکم تھا4 دیارِ  مصر پر اس عہد میں رقیون حاکم تھا4 Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.