Best Wall Stickers

ذبیح اللہ کی اولاد کا بھی ماجرا سن لو



عرب میں بنی اسماعیل کے پھولنے پھلنے کا
بیان

 

 
ذبیح اللہ کی اولاد کا
بھی ماجرا سن لو

 
وہاں وعدہ خدا کا کس
طرح پورا ہوا سن لو

 

 
 گھرانے میں نبی جرہم کے پیغمبر نے شادی کی  31

 
خدا کے گھر سے قسمت جاگ
اٹھی اس خشک وادی کی

 

 
 پسر بارہ دیئے اللہ نے اس پاک ہستی کو  32

 
بسایا یوں عرب کی ہر
بلندی اور پستی کو

 

 
بسائیں بستیاں گیارہ نے
کوہ و دشت و صحرا میں

 
رہا قیدار بیت اللہ کی
خدمت کو بطحا میں

 

 
قریب کعبۃ اللہ شہر مکہ
کی بنا ڈالی

 
پسر اس کے ہوئے کعبے کے
خادم شہر کے والی

 

ذبیح اللہ کی اولاد کا بھی ماجرا سن لو ذبیح اللہ کی اولاد کا بھی ماجرا سن لو Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.