Best Wall Stickers

عمر ؓ کی حق پسندی سے بڑھی اسلام کی شوکت

ہجرت حبشہ، ایذا دہی کی انتہا،طرح طرح کی عقوبتیں


عمر ؓ کی حق پسندی سے بڑھی اسلام کی شوکت
عَلَی الاعلان اب ہونے لگی تبلیغ کی خدمت

قریش اب ہو چکے تھے درحقیقت خُوں کے پیاسے
یہ باطل محو کرنا چاہتا تھا حق کو دنیا سے

ستم ایجاد تھے لاکھوں ستم ایجاد کرتے تھے
کوئی جلّاد کیا کرتا جو یہ جلاد کرتے تھے

زمین و آسماں جب دھوپ کی گرمی سے تپتے تھے
غضب کی دل لگی تھی ریت پر مسلم تڑپتے تھے

جھُلس کر سرخ ہو جاتی تھی جب چھاتی چٹانوں کی
ہم آغوشی ہُوا کرتی تھی ان سے بے زبانوں کی

نِشان سجدۂ توحید تھا جن کی جبینوں پر
دھرے رہتے تھے پہروں سخت پتھر ان کے سینوں پر

جو ابراہیمؑ کے پوتوں کو پھول اور باغ دیتے تھے
سلاخیں سُرخ کر کے لوگ ان کو داغ دیتے تھے

مثالِ  نوح جو انسان کے بیڑے تراتے تھے
انھیں یہ لوگ پہروں آب میں غوطے کھلاتے تھے

غلاموں تک نہ تھا محدود یہ لطف و کرم ان کا
کہ تھا ہر بندۂ توحید پر ظلم و ستم ان کا

ابوُبکرؓ و عُمرؓ عثماںؓ 130 علیؓ تک کو ستاتے تھے
ابُوذرؓ پر زبیرؓ و سعدؓ پر سَو ظلم ڈھاتے تھے

وہ مصعبؓ عبدالرحمنؓ اور جعفرؓ بن ابی طالب
وہ سب کے سب بہادر جو کہ تھے یک جان و دو قالب

قیامت خیز ایذائیں غضب کے رنج سہتے تھے
تشدّد منع تھا اِس واسطے خاموش رہتے تھے

وطن کی سرزمین پھرنے لگی جب آسماں بن کر
ہَوَا دم گھوٹنے کے واسطے پھیلی دھُواں بن کر

حقوقِ  زندگی بھی چھِن گئے جب اہلِ  وحدت سے
 حَبَش کی سمت ہجرت کا  ملا فرماں 131 نبوّت سے

مُسلمانوں کی اِ ک تعداد نکلی بے وطن ہو کر
 حبش یعنی نجاشی کی حکومت 132 میں بنایا گھر

مگر اس  امر کی جب اہلِ  مکہ نے خبر پائی
تعاقُب کے لیے فوراً سفارت ایک بھجوائی

 مدبّر عَمرو ابن العاص 133 جوتھے اُن دنوں کافر
سفارت لے کے دربارِ نجاشی میں ہُوئے حاضر

نجاشی کے حضور آ کر جھُکے ظُلم کے بانی
تحائف اور نذریں پیش کر کے عرض گزرانی

کہ اے شاہِ  حبش یہ سلطنت قائم رہے دائم
ہمارے شہر سے بھاگ آئے ہیں کچھ قوم کے مجرم

حبش میں آ بسے ہیں ہر طرح آزاد پھرتے ہیں
مبلِغ اک نئے مذہب کے ہیں دلشاد پھرتے ہیں

یہودی اور نصرانی مذاہب سے بھی جلتے
نیا اِ ک دین قائم کر لیا ہے جس پہ چلتے ہیں

پکڑ کراس اس سفارت کے حوالے کیجیے اُن کو
اسی خاطر ہم آئے ہیں ہمیں دے دیجیے اُن کو

نجاشی کے مصاحب جو کہ سب کے سب تھے نصرانی
 خلافِ  اہلِ  دیں ہر شخص نے تائید کی ٹھانی

عمر ؓ کی حق پسندی سے بڑھی اسلام کی شوکت عمر ؓ کی حق پسندی سے بڑھی اسلام کی شوکت Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.