قریش کی دوسری دھمکی
قریش مکہ نے ٹھانی ہوئی
تھی قتل و غارت کی
تھی قتل و غارت کی
مسلماں بھی لگے تدبیر
کرنے اب حفاظت کی
کرنے اب حفاظت کی
قبائل کا بھی خطرہ تھا
دیار ارض یثرب میں
دیار ارض یثرب میں
کہ بود و باش تھی جن کی
دیار ارضِ یثرب میں
دیار ارضِ یثرب میں
یہ خطرہ تھا مبادا اہل
مکہ سے وہ مل جائیں
مکہ سے وہ مل جائیں
رسد کو لوٹ لیں اہل مدینہ
پر ستم ڈھائیں
پر ستم ڈھائیں
خبر تھی فتنہ آئندہ کی
محبوب داور کو
محبوب داور کو
معاہد کر لیا اس واسطے ان
میں سے اکثر کو
میں سے اکثر کو
یہ کوشش تھی کہ دب جائے
فساد و جنگ کا فتنہ
فساد و جنگ کا فتنہ
نہ اٹھے اس جہاں میں
کوئی خونیں رنگ کا فتنہ
کوئی خونیں رنگ کا فتنہ
مگر اب کر چکے تھے اہل
مکہ خوب تیاری
مکہ خوب تیاری
نہ ان کو بیٹھنے دیتی
تھی خوئے مسلم آزاری
تھی خوئے مسلم آزاری
مسلمانوں کو لکھ کر بھیج
دی بو جہل نے دھمکی
دی بو جہل نے دھمکی
کہ پہلے ہی سے اب تم
فکر کر لو اپنے ماتم کی
فکر کر لو اپنے ماتم کی
محمد کو بڑا ہی صاحب
اعجاز سمجھے ہو
اعجاز سمجھے ہو
یہاں سے بچ نکلنے کو
خدائی راز سمجھے ہو
خدائی راز سمجھے ہو
تمہیں یہ ناز ہو گا آ
بسے ہیں اب مدینے میں
بسے ہیں اب مدینے میں
سمجھتے ہو گے ہم آزاد ہیں
اب مرنے جینے میں
اب مرنے جینے میں
ذرا دم لو کوئی ساعت
ٹھہر جاؤ ہم آتے ہیں
ٹھہر جاؤ ہم آتے ہیں
تمہارا نام ہی اب لوح
ہستی سے مٹاتے ہیں
ہستی سے مٹاتے ہیں
قریش مکہ نے ٹھانی ہوئی تھی قتل و غارت کی
Reviewed by WafaSoft
on
August 27, 2019
Rating:


No comments: