Best Wall Stickers

یہ خالی ایک دھمکی ہی نہ تھی کفار مکہ کی



قافلہ تجارت اور ابو سفیان کے منصوبے



یہ خالی ایک دھمکی ہی
نہ تھی کفار مکہ کی

بہت بد ہو چکی تھیں نیتیں
اشرار مکہ کی


نبیؐ پر حملہ کرنے کے لیے
تیار بیٹھے تھے

بس اپنے قافلے کے منتظر
کفار بیٹھے تھے


ابو سفیاں گیا تھا شام
کی جانب تجارت کو

نکلنا تھا اسی کی واپسی
پر قتل و غارت کو


تجارت کے منافع پر مدار
جنگ تھا سارا

تجارت کیا تھی گویا
کاروبار جنگ تھا سارا


قریشی تاجروں کا قافلہ
جب لوٹ کر آیا

ابو سفیاں منافع کی رقم
تھیلوں میں بھر لایا


پہنچ کر مکہ میں اب جنگ
کا سامان کرنا تھا

مگر ڈر تھا کہ یثرب کے حوالی
سے گزرنا تھا


دغا ہوتی ہے جس دل میں
وہی چھاتی دھڑکتی ہے

فسادِ  بلغمی سے آنکھ رہ رہ کر پھڑکتی ہے


ابو سفیان کے دل میں بھی
ہزاروں وہم آتے تھے

خیالی وسوسے ہی بھوت بن
بن کر ڈراتے تھے


خیال آیا مسلماں نیک و
بد پہچان جاتے ہیں

محمدؐ  آدمی کے دل کی باتیں جان جاتے ہیں


کہیں ایسا نہ ہو مقصد
سمجھ لیں اس تجارت کا

مبادا جان لیں سامان ہے
یہ قتل و غارت کا


چلے ہیں قاتلوں کے ہم
دہانِ  آز بھرنے کو

قبائل ہیں یہ سارا مال
و زر تقسیم کرنے کو


سمجھ جائیں یہ سونا قبر کے اندر سلائے گا

سمجھ جائیں کہ یہ کپڑا
کفن ان کو پہنائے گا


سمجھ جائیں کہ ان کی
صبح پر شام آنے والی ہے

منافع کی یہ دولت جنگ میں
کام آنے والی ہے


کہیں ایسا نہ ہو اس قافلے
کا حال کھل جائے

سرِ  منزل نہ پہنچیں اور ساری چال کھل جائے


ہمارا قافلہ مکے پہنچ
جائے تو بہتر ہے

کسی صورت مدینے پر بلا
آئے تو بہتر ہے


یہ کیا ہے آج آگے پاؤں
دھرتے ہول آتا ہے

مدینے کے حوالی سے گزرتے
ہول آتا ہے


اگر اہل مدینہ رستے میں
ہی ٹوک لیں ہم کو

ارادوں سے ہمارے باخبر
ہوں روک لیں ہم کو


اکارت جائیں گے مکے میں
پھر سامان لڑائی کے

ہوا ہو جائیں گے امکان
خنجر آزمائی کے


یہ سارا مال اگر اہل مدینہ
چھین لے جائیں

تو شاید جا کے تلواریں
خریدیں قلعے بنوائیں


بڑی دقت ہے پھر اللہ
والوں کو مٹانے میں

محمد ہی کا مذہب پھیل
جائے گا زمانے میں


کوئی ترکیب ایسی ہو کہ
ہم بچ کر نکل جائیں

لڑائی کے لئے مکے سے واپس
لوٹ کر آئیں


نئے مذہب کی جڑ تیغ و تبر
سے کاٹ دیں آ کر

مدینے کی زمیں لاشوں سے
یکسر پاٹ دیں آ کر



یہ خالی ایک دھمکی ہی نہ تھی کفار مکہ کی یہ خالی ایک دھمکی ہی نہ تھی کفار مکہ کی Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.