Best Wall Stickers

ابوبکرؓ آئے ان کو بھی یہی پیغام پہنچایا

صدیق  ؓ کا ایمان


ابوبکرؓ آئے ان کو بھی یہی پیغام پہنچایا
خدا کے دین کی تلقین کی اسلام پہنچایا

کہا مجھ کو مرے رب نے نبوت دے کے بھیجا ہے
ہدایت دے کے بھیجا ہے شریعت دے کے بھیجا ہے

میں آیا ہوں کہ بندوں کو خدا کے در پہ لے جاؤں
نجات دنیوی و اخروی کی راہ دکھلاؤں

 کہا ابوبکرؓ 99نے سرکارؐ آمنا و صدقنا
مرے مالک میرے مختار آمنا و صدقنا

مرے ماں باپ آل اولاد قربان اس شریعت پر
محمدؐ کے خدا پر اور محمدؐ کی رسالت پر

یہ کہہ کر جھک گئے بوبکر ؓ چومے ہاتھ حضرتؐ کے
ہوئے مشغول تبلیغ آپ بھی اب ساتھ حضرتؐ کے

یہ وہ ایمان تھا جس کا خدا نے ذکر فرمایا
یہ وہ انسان تھا جس نے لقب صدیق ؓ کا پایا

ابوبکرؓ آئے ان کو بھی یہی پیغام پہنچایا  ابوبکرؓ آئے ان کو بھی یہی پیغام پہنچایا Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.