Best Wall Stickers

بھتیجے کا جواب


بھتیجے کا جواب


چچا کے دامن شفقت کو بھی ہٹتا ہوا پایا
تو ہو کر آب دیدہ ہادی بر حق نے فرمایا

قسم اللہ کی سارا جہاں بھی ہوا  اگر دشمن
یہ سب شیطان کے ساتھی بڑھیں ہو کر بشر دشمن

جفا و ظلم کی آندھی چلے طوفان آ جائیں
مٹانے کو مرے شداد اور ہامان آ جائیں

کسی دھمکی کسی ڈر سے مرا دل گھٹ نہیں سکتا
مجھے یہ فرض ادا کرنا ہے اس سے ہٹ نہیں سکتا

مرے ہاتھوں میں لا کر چاند سورج بھی اگر رکھ دیں
مرے پیروں تلے روئے زمیں کا مال و زر رکھ دیں

خدا کے کام سے میں باز ہر گز رہ نہیں سکتا
یہ بت جھوٹے ہیں میں جھوٹوں کو سچا کہہ نہیں سکتا

میں سچا ہوں تو بس میرے لئے میرا خدا بس ہے
کسی امداد کی حاجت نہیں اس کی رضا بس ہے

مرا ایمان ہے ہر شے پہ قادر حق تعالیٰ ہے
وہی آغاز کو انجام تک پہنچانے والا ہے
ابو طالب کا تاثر

ابو طالب نے حیرت سے بھتیجے کہ طرف دیکھا
جلال مصطفیٰؐ  میں مرد کامل سر بکف دیکھا

کہا اے جان عم اب میں کسی سے ڈر نہیں سکتا
جہاں میں کوئی تیرا بال بیکا کر نہیں سکتا

بھتیجے کا جواب بھتیجے کا جواب Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.