Best Wall Stickers

مِلا اس قید سے آخر مُسلمانوں کو چھُٹکارا

الحزن 142۔۔ابُو طالب اور حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کی وفات



مِلا اس قید سے آخر مُسلمانوں کو چھُٹکارا
اسی انداز سے بہنے لگی تبلیغ کی دھارا

روایت ہے کہ دسواں سال تھا عہد نبوت کا
کہ ٹوٹا آخری رشتہ بھی انسانی حمایت کا

ابُو طالب سدھارے جانبِ  ملکِ  عدم آخر
اٹھا سر سے چچا کا سایہ لطف و کرم آخر

وہ اُمّ المؤمنین ؓ جو مادرِ  گیتی کی عزّت ہے
وہ اُمّ المؤمنین ؓ قدموں کے نیچے جس کے جنّت ہے

خدیجہؓ طاہرہ یعنی نبیؐ کی با وفا بی بی
شریکِ  راحت و اندوہ پابندِ رضا بی بی

دیارِ  جاودانی کی طرف راہی ہوئیں وہ بھی
 گئیں دنیا سے آخر سائے فردوسِ ِ  بریں 143 وہ بھی

یہ بی بی تھیں وہ ہمدردِ یتیمی تھے مُحمّدؐ کے
یہ دونو ں غمگسارانِ  قدیمی تھے مُحمّدؐ کے

مشیّت کو مگر مد نظر تھی شانِ یکتائی
محمّدؐ کی یہ تنہائی ہی سامانِ  یکتائی

قریش اس وقت تک نامِ ِ  ابوطالب سے ڈرتے تھے
عرب کے لوگ ان کے مرتبے کا پاس کرتے تھے

ابوطالب کے اٹھ جانے سے ڈر جاتا رہا دل سے
یہ ہستی اک سِ پرتھی ہٹ گئی مدِ ّ مقابل سے

غُلامانِ  محمّدؐ تھے حبش کے ملک میں اکثر
یہاں مکّے میں چند افراد تھے یارانِ  پیغمبرؐ

دکھائی اور سرگرمی پئے تبلیغ سرورؐ نے
تو باطِل  آخری کوشش کے منصوبے لگا کرنے

مِلا اس قید سے آخر مُسلمانوں کو چھُٹکارا مِلا اس قید سے آخر مُسلمانوں کو چھُٹکارا Reviewed by WafaSoft on August 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.