Best Wall Stickers

خلافت انسانی ، اور کائنات کے اندیشے

باب اول



خلافت انسانی ، اور کائنات کے اندیشے

خُدا نے حضرتِ  آدمؑ کو دنیا کی خلافت دی
جہاں‌ میں‌ اپنا نائب کر کے بھیجا یہ سعادت دی

یہی مخلوق تھی فردوس سے جس کو نکالا تھا
اسی نے دانہ گندم پہ سب کچھ بیچ ڈالا تھا

بظاہر اس تقرر سے نئے فتنوں‌ کے ساماں تھے
زمین و آسماں جن ملائک سخت حیراں تھے

لگے سرگوشیاں‌ کرنے کہ انساں ہے بہت سادہ
ادھر شیطان کا لشکر شرارت پر ہے  آمادہ

یہ بیچارہ  دوبارہ  دامِ  شیطاں‌ میں‌ نا آ جائے
کہ دانہ کھا چکا ہے اب کہیں‌ دھوکہ نا کھا جائے


خلافت انسانی ، اور کائنات کے اندیشے خلافت انسانی ، اور کائنات کے اندیشے Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.