Best Wall Stickers

بالآخر نور نے اس سحر کے آثار بھی میٹے



اصحاب فیل کے حملے کی صبح



بالآخر نور نے اس سحر کے
آثار بھی میٹے

ہوئے تیار عبدالمطلب
اور ان کے سب بیٹے






 


دعا مانگی جناب آمنہ کو
پاس بٹھلا کر

کہ اے کعبہ کے مالک ،
نصرت غیبی مہیا کر


یہ عالی شان بچہ جو ابھی
ہے بطن مادر میں

بشارت تھی کہ اس کا نور
چمکے گا تیرے گھر میں


اسی کے واسطے سے ہم دعا
کرتے ہیں اے مالک

سوا تیرے کسی سے ہم نہیں
ڈرتے ہیں اے مالک


بچا لے یورشِ  دشمن سے اپنے گھر کی حرمت کو

بچا لے آلِ  اسمٰعیلّ کے سامانِ  عزت کو


دعائیں مانگ کر اٹھے فرازِ
 کوہ پر آئے

یہاں سے فوجِ  دشمن کے انہیں نقشے نظر آئے


غبار اٹھتا نظر آیا حرم
کے اک کنارے سے

فلک کا رنگ پھیکا پڑ گیا
تھا اس نظارے سے


چڑھی آتی تھی کعبے پر
گھٹا ظلمت کی صحرا سے

ستارے ڈر کے مارے ہو گئے
روپوش دنیا سے


سحر نے بسترِ  مشرق سے لی جب اٹھ کے انگڑائی

افق پر کالے کالے ہاتھیوں
کی چھاؤنی چھائی


ہنسا شیطاں کہ بر آنے لگی
اس کی امید آخر

بڑھایا ابرہہ نے فوج سے
فیلِ  سفید آخر


قطاریں ہاتھیوں کی پیچھے
پیچھے بڑھتی آتی تھیں

بروئے کعبہ یہ کالی
گھٹائیں چڑھتی آتی تھیں






 


کہیں آنکس کہیں تیغے کہیں
برچھے چمکتے تھے

مہاوت ہاتھیوں کو ریلتے
تھے کفر بکتے تھے


حرم کی حد میں یوں جب چیرہ
دستی کا سماں دیکھا

زمیں نے خوف سے تھرا کے
سوئے آسماں دیکھا



بالآخر نور نے اس سحر کے آثار بھی میٹے بالآخر نور نے اس سحر کے آثار بھی میٹے Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.