Best Wall Stickers

وفورِ شوق کا یہ بھی کرشمہ دیکھ لیتے ہیں ہم اکثر جاگتی آنکھوں سے طیبہ دیکھ لیتے ہیں

وفورِ شوق کا یہ بھی کرشمہ دیکھ لیتے ہیں
ہم اکثر جاگتی آنکھوں سے طیبہ دیکھ لیتے ہیں

دکھا دیتے ہیں جلوہ پیارے آقا خواب میں آکر
وہ اپنے ہجر میں جس کو تڑپتا دیکھ لیتے ہیں

جو اپنے دل کو اُن کے ذکر سے آباد رکھتا ہے
ملائک اس بشر کے گھر کا رستہ دیکھ لیتے ہیں

مدینے کی زمیں پر رشک آتا ہے ہمیں بے حد
خصوصاً اُن کا جب نقشِ کفِ پا دیکھ لیتے ہیں

فقط اس واسطے عزت ہماری ہے جہاں بھر میں
ہمیں نظرِ کرم سے شاہِ والا دیکھ لیتے ہیں

ہمارے دل کا عالم نازؔ کیا ہوتا ہے کیا کہیے
کسی کو جب مدینے پاک جاتا دیکھ لیتے ہیں
عائشہ ناز شاہد علی (کراچی)
وفورِ شوق کا یہ بھی کرشمہ دیکھ لیتے ہیں ہم اکثر جاگتی آنکھوں سے طیبہ دیکھ لیتے ہیں وفورِ شوق کا یہ بھی کرشمہ دیکھ لیتے ہیں ہم اکثر جاگتی آنکھوں سے طیبہ
دیکھ لیتے ہیں Reviewed by WafaSoft on September 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.