Best Wall Stickers

یہودی قوم کی حالت کا قصہ سن چکے ہو تم

یہودیوں کی عام حالت


یہودی قوم کی حالت کا قصہ سن چکے ہو تم
سر ان لوگوں کی نافرمانیوں پر دھن چکے ہو تم

یہ سب راندے گئے ٹھکرا کے عیسیٰ کی منادی کو
یہ سولی پر چڑھانے لے گئے اس پاک ہادی کو

صحائف میں جہاں موقع ملا تحریف کر ڈالی
یہودی قوم کی ہر صفحہ پر تعریف کر ڈالی

رہے برباد دنیا میں مِلا نیت کا پھل ان کو
وطن سے بے وطن کرتے رہے ان کے عمل ان کو

پراگندہ ہوئے آخر فرنگ و  مصر و بربر میں
عرب میں آ بسے کچھ ارض یثرب میں

مگر فتنے اٹھانا بس گیا تھا ان کی فطرت میں
دغا مکر و فریب احسان فراموشی تھی خصلت میں

بیاں کر دی ہے میں نے مختصر حالت زمانے کی
یہاں سے ابتدا ہوتی ہے اب میرے فسانے کی


یہودی قوم کی حالت کا قصہ سن چکے ہو تم یہودی قوم کی حالت کا قصہ سن چکے ہو تم Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.