Best Wall Stickers

سبز گنبد سے کبھی بھی نہ جدا ہوں آنکھیں میرے سرکار مجھے ایسی عطا ہوں آنکھیں

سبز گنبد سے کبھی بھی نہ جدا ہوں آنکھیں
میرے سرکار مجھے ایسی عطا ہوں آنکھیں

اپنی آنکھوں سے میں چوموںگا سنہری جالی
اس سے پہلے کہ میں مر جائوں فنا ہوں آنکھیں

نزع کے وقت ملے اُن کی زیارت کا شرف
لب ہوں خاموش مرے محوِ ثنا ہوں آنکھیں

سامنے روضۂ اقدس کے رہے میرا قیام
لب سوالی ہوں مرے اور گدا ہوں آنکھیں

اپنی آنکھوں میں بسا لائوںگا منظر سارے
اس لیے طیبہ کو لے کے میں چلا ہوں آنکھیں

یاد کرکے جو مدینہ نہ بہائیں آنسو
ایسی آنکھوں سے تو بہتر ہے کہ نا ہوں آنکھیں

میرے سرکار کرم اتنا لحد میں کرنا
سبز گنبد ہو مرے سامنے وا ہوں آنکھیں

ہو اگر گنبدِ خضریٰ کی زیارت ساجدؔ
اشک بہتے رہیں اور نعت سرا ہوں آنکھیں
محمد امین ساجد سعیدی (حاصل پور)
سبز گنبد سے کبھی بھی نہ جدا ہوں آنکھیں میرے سرکار مجھے ایسی عطا ہوں آنکھیں سبز گنبد سے کبھی بھی نہ جدا ہوں آنکھیں میرے سرکار مجھے ایسی عطا ہوں
آنکھیں Reviewed by WafaSoft on September 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.