Best Wall Stickers

جسے بھی آج تک جو کچھ ملا ہے عطا رب کی ہے، صدقہ آپ کا ہے

جسے بھی آج تک جو کچھ ملا ہے
عطا رب کی ہے، صدقہ آپ کا ہے

وہی محبوبِ ربّ دوسرا ہے
جو محبوبِ خدا کو چاہتا ہے

نہیں مطلب جسے اُن سے، عدو ہے
وہ اپنا ہے جو اُن کا ہوگیا ہے

جسے دھتکار دے سارا زمانہ
محبت اُس سے شیوہ آپ کا ہے

جہانِ رنگ و بو کی آفرینش
یہ صدقہ صاحبِ لولاک کا ہے

گواہی دے رہا ہے ذرّہ ذرّہ
مہ و خورشید میں اُن کی ضیا ہے

جہاں ممکن نہیں پروازِ قدسی
یقینا وہ مقامِ مصطفی ہے

مسلمانوں کی حالت کیوں ہے ابتر
یہ ہم سے اُن کا اُسوہ پوچھتا ہے

نبی کا نورؔ میری زندگی پر
اُجالوں کی طرح پھیلا ہوا ہے
حافظ نور احمد قادری (اسلام آباد)
جسے بھی آج تک جو کچھ ملا ہے عطا رب کی ہے، صدقہ آپ کا ہے جسے بھی آج تک جو کچھ ملا ہے عطا رب کی ہے، صدقہ آپ کا ہے Reviewed by WafaSoft on September 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.