Best Wall Stickers

قل ھو اللہ احد رب نے کہا قل کے ساتھ

قل ھو اللہ احد رب نے کہا قل کے ساتھ
کس قدر رب کو محبت ہے شہہِ کل کے ساتھ
بارشِ قربتِ حق ہوگی مسلسل اس پر
جو کرے دل سے انھیں یاد تسلسل کے ساتھ


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

خلد کیا خلد کی خوشبو بھی نہ وہ پایے گا
ان پہ ایمان رکھے جو بھی تامل کے ساتھ
ان کے چہرے پہ رہا دن کا اجالا قرباں
شب کی دوشیزہ مزیّن رہی کاکل کے ساتھ


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

باغِ طیبہ کا ہے جب خار بھی گل سے فائق
کیا تقابل کریں پھر اس کا کسی گل کے ساتھ
جب سے نعتوں کی صدا آئی میرے کانوں میں
رغبتیں پھرنہ رہیں نغمۂ بلبل کے ساتھ
پیکرِ دشت رہے دہرکے شاہی گھوڑے
دیکھ کر پیار شہہِ دین کا دلدل کے ساتھ
جس نے کی ان کی شریعت کے لیے جان فدا
قبرکی گودمیں بھی ہے وہ تجمل کے ساتھ


Urdu Naat Lyrics, Naat with Lyrics | Naat Lyrics Urdu | Naat Lyrics a to z

اس کی قسمت کا ہوا بابِ اجابت مہماں
جس نے کی رب سے دعا ان کے توسل کے ساتھ
پرتوِ حضرتِ صدیق بنا وہ قدسیؔ
جس نے کی دین کی ترویج تحمل کے ساتھ


سیداولادِ رسول قدسیؔ (امریکہ)
قل ھو اللہ احد رب نے کہا قل کے ساتھ قل ھو اللہ احد رب نے کہا قل کے ساتھ Reviewed by WafaSoft on September 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.