Best Wall Stickers

وہ رومانی کہ جن کی دھاک سے افلاک ڈرتے تھے

یورپ ، عیسائی ہو جانے کے بعد


وہ رومانی کہ جن کی دھاک سے افلاک ڈرتے تھے
جو شہروں کو جلا کر ایک دم میں خاک کرتے تھے

خود ان کے شہر کا جلنا نمونہ تھا یہ عبرت کا
 یہ قدرت کی طرف سے تازیانہ تھا نصیحت 52 کا

مگر یہ لوگ باز آئے نہ ظلم و جور سے ہرگز
کوئی راحت نہ پائی دہر نے اس دور سے ہرگز

یہ پیرو ہو گئے آخر مسیح ابن مریم کے
 تو لازم تھا کہ ان کے دل میں نور ایمان کا چمکے 53
مگر یہ سب پجاری بن گئے تصویر عیسیٰ کے
 رکھا مریم کا بت بھی ساتھ ہی اندر کلیسا  54ہے

اندھیرا شرک کا ان مشرکوں کی عقل پر چھایا
کہ عیسیٰ کو خدائے پاک کا فرزند ٹھہرایا

بدل دی سر بسر انجیل کی تعلیم قصوں میں
خدا کو کر دیا تقسیم پورے تین حصوں میں

خدا ، روح القدس ، عیسی یہ تین ان کے خدا ٹھہرے 55
 جفا و ظلم ان کی زندگی کا مدعا ٹھہرے

یہی مذہب مسلط ہو گیا یورپ کے خطے پر
 اسی کے سامنے مصر و حبش نے بھی جھکایا سر 56

یہ فتنے جب مسیح ناصری کے نام پر جاگے
یہودی ان سے تنگ آئے تو پھر کنعان سے بھاگے

ہوئے قابض زمین شام پر شاہان یونانی
مقابل ہو گئے آتش پرستوں کے یہ نصرانی

لڑائی چھڑ گئی ایرانیوں کی اہل یوناں سے
جہانداری کی اس بازی کے بدلے بارہا پانسے

کبھی نصرانیوں کی فتح، گہ آتش پرستوں کی
 یہ جنگ اک موت تھی گویا غریبوں زیردستوں 57 کی


وہ رومانی کہ جن کی دھاک سے افلاک ڈرتے تھے وہ رومانی کہ جن کی دھاک سے افلاک ڈرتے تھے Reviewed by WafaSoft on August 26, 2019 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.